ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی تشدد سے متعلق،این آئی اے نے 18؍پولیس والوں کے بیانات ریکارڈ کئے

بنگلورو: کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی تشدد سے متعلق،این آئی اے نے 18؍پولیس والوں کے بیانات ریکارڈ کئے

Sat, 03 Oct 2020 14:07:01    S.O. News Service

بنگلورو،3؍اکتوبر(ایس او نیوز) بنگلوروشہر کے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی پولیس تھانوں کی حدود میں ہونے والے تشدد سے متعلق این آئی اے نے جانچ تیز کردی ہے۔ دو ایف آئی آر کے تعلق سے این آئی آر جانچ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں پولیس کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں۔ اس تشدد کے تعلق کے سلسلہ میں تفتیش کرتے ہوئے این آئی اے نے18؍پولیس والوں کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں۔ اس تشدد کے سلسلہ میں جن ملزمین کو گرفتارکیا گیا ہے ان میں سے30؍اہم ملزموں کے ٹھکانوں پر این آئی اے نے چھاپے مارے۔ یہ تشدد کب، کہاں اور کن وجوہات کی بنا پر پھوٹ پڑاتھا؟ کتنے لوگوں کو گرفتارکیاگیا؟ ان تمام باتوں کی این آئی اے تفتیش کررہی ہے۔ تشدد کے دوران پولیس رائفل کس نے چھین لیاتھا؟ اس میں ایس ڈی پی آئی کا کیا رول ہے؟ ایسے کئی سوالات این آئی اے نے پولیس والوں سے کئے۔ واضح ہوکہ اس علاقہ کے رکن اسمبلی اکھنڈ سرینواس مورتی کے بھانجے نوین نامی ایک شر پسند نے اپنی فیس بک پر پیغمبر اسلام محمدؐ کی شان میں گستاخی کرنے والا مواد پوسٹ کیاتھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتارکرنے میں پولیس نے تاخیر کی، جس کی وجہ سے یہ تشدد پھوٹ پڑا۔ اس دوران پولیس فائرنگ میں تین نوجوان جائے تشدد پر اور ایک اسپتال میں فوت ہوگئے تھے۔ دریں اثناء رکن اسمبلی کا مکان جلادیاگیاتھا۔


Share: